پاک جاپان فرینڈ شپ سوسائٹی کے تعاون سے کوئٹہ میں جاپانی کیلنڈروں کی نمائش
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاک جاپان فرینڈ شپ سوسائٹی بلوچستان کوئٹہ نے جاپان قونصلیٹ کراچی کے تعاون سے اتوار کو کوئٹہ میں جاپانی کیلنڈروں کی نمائش کااہتمام کیا کیلنڈروں کی نمائش کا افتتاح ائس چانسلربیوٹمز احمد فاروق بازئی،سید ندیم شاہ اور سیدفیروز شاہ نے کیا۔نمائش میں جاپانی ثقافت،تاریخ،تاریخی مقامات، ماحولیات، سرکاری و نیم سرکاری اداروں اورجاپان کے ہرشعبہ کے کیلنڈر رکھے گئے ہیں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے اتوارکو جاپانی کیلنڈروں کی نمائش دیکھی یہ نمائش 29مارچ تک جاری رہے گی۔
Load/Hide Comments


