ریکوڈک منصوبے پر 2 ہزار ارب روپے کا جرمانہ ختم کیا، وزیر اعظم

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج سے 11 سال پہلے بلوچستان کے ریکوڈک کے منصوبے پر 2 ہزار ارب روپے کا جرمانہ ہوا تھا، ان دونوں کی حکومتیں آئی اور گئیں کچھ نہیں کر سکے لیکن یہ میری حکومت اور میری ٹیم نے 3 سال مسلسل مذاکرات کیے اور ہم نے 2 ہزار ارب کا جرمانہ ختم کیا اور اس کمپنی کو واپس پاکستان لئے، جو پاکستان میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی اور اس کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کے لوگوں کو ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں رینٹل کے منصوبے پر 200 ارب روپے کا جرمانہ ہوا تھا، ترک کمپنی تھی، میں نے صدر اردوان سے بات کی اور 200 ارب کا جرمانہ ختم کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو نے جب ملک کو آزاد خارجہ پالیسی دینے کی کوشش کی، ان کی خود داری ہمیشہ پسند تھی، تو فضل الرحمٰن اور بھگوڑا نواز شریف کی اس وقت کی پارٹیوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے ٰخلاف تحریک چلائی اور آج جیسے حالات بنادیے گئے اور ان حالات کی وجہ سے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں