قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، 27 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، 27 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد ایجنڈے کا حصہ ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک پہلے مرحلے میں بحث کےلیے پیش ہوگی۔ تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کرینگے۔ بیس فیصد اراکین نے حمایت کردی تو تحریک منظور ہوجائے گی۔

جنوبی پنجاب کے صوبے کا آئینی بل بھی آج کے قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ ایوان میں متعدد آرڈیننس بھی پیش کیے جائیں گے۔ بعض آرڈیننسز کی مدت میں توسیع کی قراردادیں بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

جمعے والے دن قومی اسمبلی اجلاس میں وفات پانے والے تحریک انصاف کے رکن خیال زمان اور پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی جس کے بعد اسپیکر اسد قیصر اجلاس آج تک کیلئے ملتوی کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں