بھاگ، گنداواہ نوتال روڈ پر ڈاکو راج، عوام عدم تحفظ کا شکار
بھاگ:گنداواہ نوتال روڈ پر ڈاکو راج ہے عوام عدم تحفظ کے شکار ہیں گنداواہ تا نوتال تک سفر کرنا محال ہوگیا ہے کوئی بھی شریف آدمی گنداواہ نوتال روڈ پر سفر کرنے سے ڈرتے ہیں یہ روڈ مکمل ڈاکوں کے کنٹرول میں ہے گذشتہ دنوں گنداواہ نوتال روڈ پر ڈ اکوں کی جانب سے مسافر ویگن پر فائرنگ سے ایک لیویز اہلکارشہید ہوا اور اس کیساتھ متعددمسافر بھی جام شہادت نوش کیئے اور کئی افراد شدید زخمی ہوگئے مسافر ویگن پر ڈاکوں کی جانب سے فائرنگ کرنے کھلی دہشت گردی ہے جس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سنٹرل کمیٹی کے ممبر وریجنل سیکرٹری ٹکری میران بلوچ،ضلعی صدر بولان کچھی وڈیرہ بشیر خان چھلگری،عبدالستار بنگلزئی،ضلعی جنرل سیکرٹری اکبر بلوچ،گیلارام،صوبائی کسان سیکرٹری عبدالغنی بلوچ،کامریڈ نعیم بلوچ،عبداللہ بلوچ،خدائے رحیم بلوچ،ملک اسداللہ بنگلزئی،مجیب الرحمن شاہوانی ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ گنداواہ تا نوتال روڈ جوکہ مکمل ڈاکوں کے کنٹرول میں ہے دن ہو یا رات جس وقت ڈاکوں کا جی چاہے اس روڈ پر لوٹ مار کرکے چلے جاتے ہیں لیکن آج تک انتظامیہ ڈاکوں کیخلاف موثر کاروائی کرنے سے مکمل طور پر بے خبر ہیں گذشتہ دنوں گنداواہ تا نوتال روڈ پر ڈاکوں کی جانب سے مسافر ویگن کو لوٹنے کی کوشش کی اور ڈاکوں کی جانب سے مسافر ویگن پر فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار شہید ہوا اور اس کیساتھ دیگر مسافر بھی شہید ہوئے اس کے علاوہ متعدد مسافر بھی زخمی ہوئے انتظامیہ اور پولیس کے بڑے آفیسران اپنے کرسی پر بیٹھ کر صرف حکم نامے صادر کرتے ہیں اور ہمیشہ قربانی کا بکرا چھوٹے ملازمین بن جاتے ہیں گنداواہ تا نوتال روڈ پر بھی یہی ہورہاہے آئے روز لیویز اہلکار جام شہادت نوش کررہے ہیں لیکن انتظامیہ اور پولیس کے بڑے آفیسران ہمیشہ کی طرح غیر سنجیدہ ہیں چوروں اور ڈاکوں کیخلاف کاروائی کرنے سے کتراتے ہیں انہوں نے کہاکہ گنداواہ تا نوتال روڈ پر مسافر غیر محفوظ ہیں پبلک ٹرانسپورٹ سمیت عام مسافر بھی سفر کرنے سے ڈرتے ہیں درجنوں ڈاکو جب ان کا چاہتا ہے لوٹ مارکرکے اور فائرنگ کرکے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جوکہ انتظامیہ اور پولیس کے منہ پر طمانچہ ہے جب انتظامیہ اور پولیس کے جوان شہید ہوتے ہیں تب بھی بے حس انتظامیہ اور پولیس حرکت میں نہیں آتا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس ڈاکوں سے خوفزدہ ہیں وہ ڈاکوں سے ڈرتے ہیں نیشنل پارٹی گذشتہ دن گنداواہ تا نوتال روڈ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہے شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے حکام بالا،وزیراعلی بلوچستان،گورنر بلوچستان،چیف سیکرٹری بلوچستان،کمشنر نصیر آباد،ڈی آئی جی نصیر آباد سے پرزور مطالبہ کیاکہ گذشتہ دن کے واقعہ میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچا یا جائے اور نوتال تا گنداواہ روڈ پر فل پروف سیکورٹی انتظامات کیئے جائیں۔


