عثمان بزدار استعفیٰ منظور ہونے پر پنجاب حکومت توڑ دیں گے، ذرائع
اسلام آباد (انتخاب نیوز) ذرائع کے مطابق عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کی جانب سے استعفیٰ منظور ہونے پر پنجاب حکومت توڑ دیں گے، پنجاب حکومت توڑنے پر عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد غیر مؤثر ہوجائیگی۔ ذرائع کے مطابق بزدار حکومت ختم ہونے کے بعد چوہدری پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھال کر اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے سے پہلیترین گروپ کو اعتماد میں لینا ہوگا۔
Load/Hide Comments


