تحریک عدم اعتماد، ترین اور علیم خان گروپ کا جھکاو متحدہ اپوزیشن کی جانب
اسلام آباد (انتخاب نیوز) ترین اور علیم خان گروپ کا جھکاو¿ متحدہ اپوزیشن کی جانب ہے اور دونوں گروپس کی حمایت کے بغیر حکومتی امیدوار کی کامیابی بھی ناممکن ہے۔ عثمان بزدار کے پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے اور چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کئے جانے کے بعد ترین اور علیم خان گروپ کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کیلئے حکومتی امیدوار کی حمایت کے امکانات نہایت کم نظر آرہے ہیں، کیوں کہ دونوں گروپس کا جھکاو¿ متحدہ اپوزیشن کی جانب ہے، اور ان دونوں گروپس کی حمایت کے بغیر حکومتی امیدوار کی کامیابی بھی ناممکن ہے۔ ترین گروپ کے پاس اس وقت 17 سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی جب کہ علیم گروپ کی جانب سے 10 اراکین کی حمایت کا دعوی ہے، دونوں گروپس کے متحدہ اپوزیشن کی سینئر قیادت کے ساتھ متعدد نتیجہ خیز ملاقاتیں ہو چکی ہیں، اور اب تک کی ملاقاتوں اور رابطوں میں معاملات طے پانے کی اطلاعات ہیں، دونوں گروپس کا متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ملاقاتوں میں مستقبل کے سیاسی و حکومتی سیٹ اپ کے حوالے سے غیر حتمی مگر اصولی اتفاق بھی ہوچکا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترین گروپ اپوزیشن کی جانب سے امیدوار نامزد ہونے کی صورت میں چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب بنانے پر رضامند ہے، تاہم علیم خان خود وزارت اعلیٰ کے خواہشمند ہیں۔ دونوں گروپس کے اعلان کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکتی ہے۔ اپوزیشن کی جناب سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد حکومتی شخصیات ترین اور علیم گروپ کواپنی حمایت میں لانے کیلئے متحرک ہو گئی ہیں۔ جب کہ جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ بھی ایک بار پھر متحرک نظر آرہا ہے۔


