اسلام آباد پولیس کی سندھ ہاؤس حملہ کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست

اسلام آباد :اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ کو سندھ ہاؤس پرحملے کے ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست دے دی۔آئی جی اسلام آباد نے سندھ ہاؤس پرحملے سے متعلق پیش رفت پر سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔سپریم کورٹ نے گزشتہ روز رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سندھ ہاوس حملے کے ملزمان کیخلاف دہشت گردی کا ثبوت نہیں مل سکا اورنہ ہی ملزمان سے کوئی اسلحہ برآمد ہوا۔ سولہ ملزمان میں سے ایک رائے تنویرکوگرفتارنہیں کیا جاسکا اوران کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے ضمانت کرا لی تھی۔ ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے مجسٹریٹ کو درخواست دے دی ہے۔دہشتگردی کے ثبوت ملے تومزید کارروائی کی جائے گی۔سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سندھ ہاؤس پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں