ن لیگ نے ترین گروپ سے پنجاب میں تعاون مانگ لیا
لاہور (انتخاب نیوز) مسلم لیگ (ن)کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کر کے پنجاب میں تعاون مانگ لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں سردار ایاز صادق، سعد رفیق اور عطا اللہ تارڑ نے ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں باہمی سیاسی تعاون پر بات چیت ہوئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی جانب سے جہانگیر ترین گروپ کو سیاسی تعاون کے تمام امور پر تعاون کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


