بلوچستان کے 20 میں سے 16 ارکان قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کردیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان سے منتخب ہو نے والے 20ارکان قومی اسمبلی میں 16نے وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادمیں متحدہ اپو زیشن کا سا تھ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ بلو چستان کی قومی اسمبلی میں کل 20 نشستیں ہیں جن میں سے 6 جمعیت علماءاسلام، 5 بلوچستان عوامی پارٹی، 4 بی این پی، 3 پی ٹی آئی، 1 جمہو ری وطن پارٹی جبکہ 1 آزاد رکن ہیں۔ وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں بلو چستان کے 20 ارکان قومی اسمبلی انتہائی اہمیت اختیار کرگئے اب تک 16 ارکان تحریک عدم اعتمادکی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں جن میں حکومتی اتحادی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی، آزاد رکن محمد اسلم بھو تانی، بلو چستان عوامی پارٹی کے چار ارکان نوابزادہ خالد مگسی، اسرار ترین، روبینہ عرفان، احسان اللہ ریکی شامل ہیں جبکہ بی اے پی کی رکن وفا قی وزیر زبیدہ جلال نے اب تک تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔ اسی طرح جمعیت علماءاسلام روز اول سے اپو زیشن میں ہے، بی این پی بھی کچھ عر صہ قبل حکومت سے اختلافات کے بعد حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہو کر پی ڈی ایم اور متحدہ اپو زیشن کا حصہ بن چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں