لاپتہ اسداللہ بلوچ کو باحفاظت بازیاب کرایا جائے، عوامی نیشنل پارٹی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں اے این پی ضلع لسبیلہ باچاخان یونٹ کے سرگرم رکن اسداللہ بلوچ کے اغواکی مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ انہیں 28مارچ کوڈائنافیکٹری کے حدود سے سر شام نامعلوم افراداٹھاکراپنے ساتھ لے گئے ان کے والدالہٰی بخش بلوچ کو2011میں اغواکرکے لاپتہ کیاتھاجوتاحال مسنگ ہے اگران پرکوئی مقدمہ یاالزام ہے توانہیں عدالتوں میں پیش کیاجائے عوامی نیشنل پارٹی ہرقسم کی انتہاپسندی اوردہشت گردی کی مذمت کرتی ہے وہ چاہیے فرد،گروہ یاحکومت ہی کی طرف سے کیوں نہ ہواسد اللہ بلوچ کی لاپتہ ہونے پرعوامی نیشنل پارٹی انتہائی رنجیدگی کااظہاراور ان کی باحفاظت بازیابی کامطالبہ کرتی ہے اسد اللہ بلوچ اپنے والدکی بازیابی کیلئے تگ ودوکررہے تھے انہیں گزشتہ کئی دنوںسے نامعلوم افراد کی جانب دھمکی آمیزکالیں موصول ہورہی تھیں بیان میں کہاگیاکہ اگراسداللہ بلوچ پرکوئی الزام ہے بھی توانہیں ملک کے عدالتوں میں پیش کیاجائے لیکن اس طریقے سے سیاسی کارکنوں کو لاپتہ کرنانہ صرف قابل مذمت وقابل گرفت عمل ہے بلکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بیان میں مطالبہ کیاگیاکہ اسداللہ بلوچ کوباحفاظت بازیاب کرایاجائے بصورت دیگرعوامی نیشنل پارٹی اس نارواعمل کے خلاف صوبےکےدیگرذمہ دارجمہوری قوتوں کیساتھ ملکربھرپوراحتجاج کاحق محفوظ رکھتی ہے۔


