بلوچ عوام غیر محفوظ ہیں، ہمیں ایسا پاکستان چاہئے جہاں سب محفوظ ہوں، اختر مینگل
اسلام آباد(انتخاب نیوز)ایم کیو ایم کی پی ڈی ایم میں شمولیت کے موقع پر بی این پی کے صدر سردار اختر مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے ہی نہیں پورے بلوچستان کو یتیم کر دیا ہے، ریاست مدینہ میں کسی یہودی و عیسائی کی جان کو خطرہ نہیں جتنا پاکستان میں بلوچ عوام کو ہے،ہمیں ایسا پاکستان چاہئے جہاں پر سب محفوظ ہوں، وزیراعظم اکثریت کھو چکے ہیں انہیں استعفیٰ دے دینا چاہئے، کسی بھی عمارت کو زمین بوس کرنا آسان ہے اور اسے دوبارہ تعمیر کرنا بہت مشکل ہے، ہمیں باخوبی علم ہے کہ ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،جس کیلئے صف بندی کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments


