دالبندین، لیویز فورس کی کارروائی، ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

دالبندین (انتخاب نیوز) دالبندین لیویز فورس کی اے سی کی سربرائی میں کاروائی ایک ڈاکو گرفتار اسلحہ برآمد جرائم میں استعمال شدہ گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد عرفان خلجی نے صحافیوں کو بتایا دالبندین لیویز فورس نے آج صبح دالبندین کے قریب ایک کاروائی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا ڈاکو کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول راونڈز،پولیس کی ٹوپی اور وردیاں بھی ڈاکو کے قبضے سے بر آمد کر لیا اور جرائم استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیاکاروائی کے دوران دیگر ڈاکو بھی تھے انھوں نے فورس پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جنکی تعاقب جاری ہے یہ ایک گینگ ہے جس نے مختلف گاڑیوں سے لوٹ مار کی ہے اس کے علاوہ دو چوری شدہ مسروقہ گاڑی بھی لیویز نے قبضے میں لی ہے ان ڈاکہ زنی میں یہی سرغنہ شامل ہے اس حوالے سے مزید تفتیش لیویز کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں