نصیر آباد، دو قبائل کے مابین تصادم، 15افراد زخمی

نصیرآباد:نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود میں دو قبائل میں معمولی تنازعہ پر تصادم، ڈنڈوں اور لاٹھیوں کے استعمال سے 15 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے پولیس تھانہ نوتال کی حدود گوٹھ فیض محمد میں معمولی تنازعہ پر لہڑی اور پرکانی قبائل کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دونوں قبیلوں سے پندرہ سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبعی امداد کے لیے ٹراما سینٹر ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا گیا جہاں پہ زخمیوں کے علاج ایمرجنسی کے تحت جاری کیا گیا۔ تصادم میں زخمی ہونے والے لہڑی قبیلے کے افرادسیف اللہ ولد مراد خان، محمد صلاح ولد مراد خان، رحمت اللہ ولد گامن خان، عبدالسلام ولد گامن خان، لعل محمد ولد رسول بخش، مراد خان ولد محمد صلاح، محمد عمر ولد لعل محمد اور لڑائی میں زخمی ہونے پرکانی قبیلے کے زخمی افرادعبدالصمد ولد جان خان، عید محمد ولد حاجی آزاد، گل خان ولد جان خان، عطاء محمد ولد اصغر علی، رضاء محمد ولد حاجی آزاد، بھاول الدین ولد اکرم، نواب خان ولد جان خان، اسد خان ولد حاجی آزاد شامل ہیں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد معتدد افراد کو مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں