پی ٹی آئی کے چھینہ گروپ کی پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان
لاہور (انتخاب نیوز)پی ٹی آئی کے چھینہ گروپ نے تحریک عدم ا عتماد کے حوالے سے ق لیگ کے رہنما پرویز الٰہی کی حمایت کردی، چھینہ گرپو کے 14 اران نے پنجاب اسمبلی میں پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ملاقات میں چھینہ گروپ کے ارکان پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھنیہ، عامر عنایت شاہانی، علی رضا خان خاکوانی، اعجاز سلطان بندیشہ ،محمد احسن جہانگیر، گلریز افضل گوندل، خواجہ داؤد سلیمانی، سردار محی الدین کھوسہ، کرنل غضنفر عباس شاہ، تیمور علی لالی، سردار شہاب الدین سیہڑ، فیصل فاروق چیمہ، اعجاز خان، غلام علی، اصغر خان لہری شریک تھے۔خیال رہے کہ چودھری پرویزالٰہی نے گزشتہ روز بھی چھینہ گروپ سے حمایت کیلئے ملاقات کی، چھینہ گروپ نے حتمی فیصلے کے لئے 24 گھنٹے کا وقت مانگا تھا اور آج گروپ نے ملاقات میں چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
Load/Hide Comments


