بسیمہ میں مصنوعی مہنگائی نے پنجے گاڑ دئیے، غریب کی قوت خرید جواب دے گئی

بسیمہ (انتخاب نیوز) بسیمہ میں مصنوعی مہنگائی نے پنجے گاڑ دئیے،ماہ رمضان کے آمد کے ساتھ ہی بکری کے گوشت میں مافیاز نے ہوشربا اضافہ کردیا غریبوں کی قوت خرید جواب دے گئی،پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال،کوئی پوچھنے والا نہیں تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے لہر کی بسیمہ میں پنجے گاڑنے سے غریب اور متوسط طبقے کے لئے روزمرہ کے اشیا خوردونوش کی خریداری انتہائی مشکل ہو گیا۔شدید مہنگائی سے لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی۔بسیمہ واحد علاقہ ہے جہاں گذشتہ ڈیڑھ سال سے پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے بسیمہ اور گردونواح میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے سرکاری نرخنامہ جاری نہیں کیا گیا ہے محض فوٹو سیشن کے لئے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی بازار میں چند ایک دوکانوں میں خانہ پری کرکے اپنا سیشن مکمل کرتے ہیں۔پرائس کنٹرول کمیٹی کی عدم توجہی کے باعث سرکاری نرخنامہ جاری نہ کرنے سے خود ساختہ مہنگائی نے بسیمہ میں ڈھیری ڈھال رکھا ہے۔ عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ،چئیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں روزہ داروں کو ریلیف دینے کے لئے جلد اشیا خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لے کر سرکاری نرخنامہ جاری کرکے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں