گزشتہ تین سال میں خاران ترقی کے حوالے سے 50 سال پیچھے چلا گیا، کریم نوشیروانی
خاران (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ اتحادیوں کے ہمراہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے خاران کے عوام کو مخلص بلدیاتی نمائندے دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نوشیروانی ہاﺅس خاران میں اپنی سربراہی میں ہونے والے بلدیات الیکشن سے متعلق منعقدہ مشاورتی جرگہ سے کیا۔ جرگہ میں سیاسی سماجی قبائلی رہنماو¿ں اور علاقائی عمائدین نے شرکت کی۔ میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ 2018 کے جنرل الیکشن میں ایسے لوگ خاران پر مسلط ہوئے جنہیں خاران اور عوام سے کوئی ہمدردی نہیں، تین سالوں میں خاران ترقی کے حوالے سے 50 سال پیچھے چلا گیا ہے اگر لوکل باڈیز الیکشن میں ایسے لوگ کامیاب ہوئے تو خاران تباہی کا شکار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میرے فرزند میرشعیب نوشیروانی نے ہمیشہ خاران کے عوام کے مفاد اور ترقی کو ترجیح دی ہے کیونکہ عوام کے ساتھ ہمارا ووٹ کانہیں خونی اور خاک کا رشتہ ہے ہم ہر وقت اپنے عوام کے دکھ درد میں ساتھ رہے ہیں جرگے سے اتحادی آزاد پینل کے سربراہ سیاسی و قبائلی رہنماءایڈووکیٹ میر محمد اسماعیل پیرکزئی، مرحوم میر افتخار نوشیروانی) کے فرزند میر شہریار نوشیروانی سمیت مولانا محمد قاسم چشتی، بی این پی(عوامی)کے ضلعی آرگنائزر مقبول احمد سالارزئی۔حاجی محمد عظیم بڑیچ نے بطور اتحادی اپنے ساتھیوں سمیت شرکت کی۔مشاورتی جرگے میں سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی۔ میر محمد اسماعیل پیرکزئی ایڈوکیٹ سابق چیئرمین میرنورالدین نوشیروانی۔میر محمود خان نوشیروانی ،میر امجد خان ملازئی مقبول احمد سالارزئی۔میر محمود خان نوشیروانی۔مولانا محمد قاسم چشتی۔سردار زادہ شہیک سیاپاد۔سردار علی احمد قمبرانی، میرارشاد پیرکزئی، میر نصراللہ سیاپاد میر منظور رند حاجی نور احمد ملازئی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ بلدیاتی الیکشن میں تمام وارڈز یونین کونسلوں اور ٹاو¿ن میں مقامی ورکروں ووٹرز کی مشاورت سے مشترکہ طور پر مخلص اور خیرخواہ امیدوار نامزد کرینگے جو مخالفین کو عبرت ناک شکست دینگے اس سلسلے میں ہر وارڈ اور یونین کونسل میں کمیٹی تشکیل دی جائیگی جو وارڈز یونین کونسلوں کا دورہ کرکے ووٹرز کے مطابق امیدوار نامزد کرینگے میر عبدالکریم نوشیروانی اور میر محمد اسماعیل پیرکزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ انشاءاللہ ہمارا ضلع خاران کی سطح پر سب بڑا بلدیات کے حوالے سے اتحاد ہوگا جس تمام سیٹوں پر انشاءاللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ میں اور میر شعیب نوشیروانی دن رات کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور ہمیشہ خاران کے عوام کے مفاد اور خاران کی ترقی و خوشحالی کو ترجیح دیا ہے عوام نے ہر الیکشن میں ہمارا ساتھ دیا ہے انشاءاللہ بلدیاتی الیکشن میں بھی عوام بھرپور ساتھ دے گا۔


