کوئی حکومتی ادارہ غیر آئینی حرکت نہیں کرے گا،سپریم کورٹ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو بغیر ووٹنگ کے مسترد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال کے بعد چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ازخود نوٹس لیا۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سماعت شروع کردی۔ سیاسی جماعتیں پرامن رہیں کوئی ماورائے اقدام نہ اٹھایا جائے۔ سپریم کورٹ نے ریاستی عہدیداروں کو کسی بھی ماورائے اقدم اٹھانے سے روک دیا۔ سپریم کورٹ بار اور سیاسی جماعتوں کو از خود نوٹس میں فریق بنانے کا حکم۔ سیکرٹری دفاع کو ملک میں امن و مان سے متعلق اقدامات کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔ تین رکنی بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔ سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں