نال،پہلے رمضان کی افطاری،دکاندار اشیاء مہنگی فروخت کرنے لگے
نال (انتخاب نیوز) نال میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے رمضان المبارک میں نئے پرائس لسٹ جاری نہ کرنے کی وجہ سے رمضان کے پہلے روز سبزی فروش، قصاب ودیگر منہ مانگی قیمتوں پر عوام کو سودا سلف دینے لگے۔ اشیاء غریب عوام کی دسترس سے باہر، صرف قیمتیں پوچھنے لگے، ڈی سی خضدار نوٹس لیں۔ نال انتظامیہ کی جانب سے پرائس لسٹ جاری نہ کرنے کی وجہ سے سبزی فروش، سموسے پکوڑے، خربوزے منہ مانگی قیمتوں پر دینے لگے۔ غریب عوام صرف قیمتیں پوچھنے تک محدود، منافع خوروں نے رمضان شریف کے مبارک مہینے میں غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے پر مصروف رہے۔ رمضان المبارک سے پہلے ہر چیز کی قیمت سستی تھی پہلے روز رمضان شریف کا فائدہ اٹھا کر ذخیرہ اندوزوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کیا۔ عوامی حلقوں نے ڈی سی خضدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
Load/Hide Comments


