پی ٹی آئی کے سابق وزیر کی صحافی سے بدتمیزی کی وڈیو وائرل

لاہور (انتخاب نیوز) گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس ہوا جس میں شرکت کے لیے عثمان بزدار بھی پہنچے، لیکن ایسے میں صحافیوں کو اجلاس کی کوریج کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔ اسی گرما گرمی میں موقع پر موجود صحافیوں میں شامل سینئر صحافی اخلاق احمد باجوہ کو تحریک انصاف کے سابق وزیر یاسر ہمایوں نے گلے سے پکڑلیا۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صحافی حسن رضا نے سوال اٹھایا کہ ’یہ کیا بدمعاشی ہے، گھٹیا حرکت پر اتر آئے ہیں‘۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شفقت محمود میڈیا کے کیمروں کے سامنے موجود ہیں اور تمام لوگوں کی نگاہ کا محور بھی وہی ہیں، لیکن اچانک یاسر ہمایوں سینئر صحافی کو گلے سے پکڑ کر دھکا دیتے ہوئے آگے آئے اور بار بار انگلی کا اشارہ کرکے انہیں کچھ کہتے رہے، بعد میں دیگر لوگ درمیان میں آئے اور بیچ بچاﺅ کرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں