عمران خان نے آمریت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے صوبائی سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ حکمران عوام سے مخلص نہیں ملک کو بدنام ورسوااورقوم وپاکستان کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے حکومت کی لوٹ مار،بدعنوانی،نااہلی وناکامی کی وجہ سے ترقی وخوشحالی کا پہیہ رُک گیاہے وزیراعظم عمران نیازی کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے اور ڈپٹی سپیکر کی جانب سے تحریک عدم اعتمادغیر قانونی اور غیر جمہوری عمل ہے سپریم کورٹ واحد سپریم ادارہ ہے جہاں عوام کی نظریں ان پر لگی ہوئی ہے‘یہ بات انہوں نے پارٹی کے مختلف وفو د سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ ہمیں شروع دن سے پتہ تھا کہ عمران نیازی مقابلہ کرنے کی بجائے بھاگ جائے گا اس لیئے انہوں نے آج وہی کام کیا جو کرنا تھا ڈپٹی سپیکر نے کس آئین اور قانون کے تحت تحریک عدم اعتماد کو مسترد کر دیا یہ آرٹیکل 6کی خلاف ورزی ہے اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف فوری طورپر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ انہوں نے عوام کے امنگوں کے بغیر فیصلہ دے دیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور عمران نیازی نے جس طرح قومی اسمبلی کو تحلیل کیا یہ بھی غیر جمہوری عمل ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے آمریت کی ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے عدم اعتماد کی بجائے میدان چھوڑنے کا فیصلہ دیکر ڈپٹی سپیکر سے غیر آئینی اقدام کیا جس سے ملک میں ایک بار پھر آئینی بحران پید ا ہونے کا خدشہ ہے سپریم کورٹ واحد سپریم ادارہ ہے جہاں عوام کی نظریں ان پر لگی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں