صدر مملکت کا شہباز شریف کو ایک اور خط، وزیر اعظم کا نام تجویز کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ایک اور خط بھیج دیا جس میں لکھا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام بطور نگران وزیراعظم تجویز کیا ہے۔خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ صدر مملکت کو نگران وزیراعظم کا تقرر وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے کرنا ہے قائد حزب اختلاف جسٹس (ر) گلزار احمد کی بطور نگران وزیراعظم نامزدگی سے اتفاق کریں یا کسی اور مناسب شخص کا نام تجویز کریں قائد حزب اختلاف آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت 6 اپریل تک اطلاع دیں مقررہ وقت میں جواب موصول نہ ہونے پر نگران وزیراعظم کی تقرری آئین کے مطابق کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں