لائبریری نوجوان نسل کو برے ماحول سے نکال کر اچھا انسان بناتاہے،سوراب پبلک لائبریری کمیٹی ممبران
سوراب: سوراب پبلک لائبریری کمیٹی ممبران نے اپنے بیان میں کہاکہ شکستہ حالت اور ٹوٹی پھو ٹی دیواروں کے سہارے کھڑی وہ عمارت اس بات کی چغلی کھا رہی ہے کہ شاید یہاں کے لوگوں کو اس کی ضرورت نہیں رہی یا پھر انتظامیہ کی لا پروائی لائبریری کے اس حالت کی ذمہ دار ہے۔ یہ عمارت سوراب پبلک لائبریری کی ہے جو کبھی اپنی شان وشوکت کے ساتھ ڈسٹرکٹ سوراب میں علمی خزانہ کا درجہ رکھتی تھی اور بڑی بڑی شخصیات نے یہاں بیٹھ کر علمی پیاس بجھائی، سوراب پبلک لائبریری2020ء میں بنائی گئی تا کہ سوراب کے لوگوں میں کتابوں سے لگاؤ پیدا کیا جا سکے۔سوراب کے ڈسٹرکٹ بننے کے بعد یہ لائبریری سوراب کے نوجوانوں میں ایک بہترین تبدیلی لائی نوجوان نسل برے ماحول کو چھوڑ کر کتب بینی کی طرف راغب ہوگئے مگر افسوس کہ ہم اس تاریخی علمی ورثے کو سنبھال نہیں سکے۔جس کی وجہ سے یہاں علمی و ذہنی پستی اور جہالت کا دور دورہ ہوگیا، سیانے کہتے ہیں کہ صرف سکولوں کالجوں کی درسی کتب پڑنے سے انسان باشعور اور عالم نہیں بنتا تاوقتیکہ وہ لائبریریوں میں جاکر کتابوں سے عشق نہ فرمائے۔دنیا کے ہر کامیاب انسان کو کتاب نے کسی نے کسی صورت متاثر کیااور اس نے اپنے ساتھ اپنے ماحول کی بھی شکل تبدیل کردی۔


