کوئٹہ،ماہ صیام میں بھی گیس ناپید، عوام کوسحرو افطار میں مشکلات کا سامنا
کوئٹہ:سوئی سدرن گیس کمپنی،صارفین کو گیس کی سپلا ئی میں نا کا م، کو ئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کے بعد ضلع پشین میں بھی ما ہ صیام کے شروع ہو تے ہی گیس صارفین کو داغ مفارقت دے گیا ہے جس نے روزہ داروں کی مشکلات میں مزید اضا فہ کر دیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا وہ ضلع پشین میں بھی گیس پریشر کی کمی اور غیر اعلا نیہ لوڈشیڈنگ نے ما ہ صیام میں صارفین کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔پشین کے تحصیل حرمزئی کے یو نین کو نسل با دیزئی، یو نین کو نسل طورخیل با دیزئی میں شامل کلیوں کلی چر با دیزئی، کلی جنگل طورخیل سیدان، کلی حا جی صدیق با دیزئی، کلی پنڈو با دیزئی اور کلی حا جی خڑ با دیزئی میں ما ہ صیام کے شروع ہو تے ہی گیس کی غیر اعلا نیہ لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی نے صارفین کو آ ن لیا ہے علاقہ مکینوں سید ملک شبیر احمد،منظور احمد،محمد نسیم با دیزئی، نو ر الدین باد یزئی،بہا ؤ الدین با دیزئی کا کہنا ہے کہ ویسے تو سردیوں میں بھی ان کے لئے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،پریشر میں کمی درد سر بنے رہے بلکہ پی یو جی /سلو میٹر چا رجز اور آ در چا رجز نے تو رہی سہی کسر بھی پوری کر دی۔ان کا کہنا تھا کہ اب گرمیوں کی آ مد آ مد ہے مگر ایسے وقت میں بھی انہیں گیس کی نعمت میسر نہیں جس وقت گر میوں کی آ مد اور ما ہ صیا مکا مہینہ ہے، انہوں نے کہا کہ گیس کمپنی کے حکام گیس کی فرا ہمی کے حوالے سے مختلف دعوے کر تے نظر آ تے ہیں مگر ان میں کو ئی حقیقت نہیں ہو تی اس وقت بھی ما ہ صیام میں علاقہ مکینوں کو گیس کی نعمت میسر نہیں بلکہ جب سے رمضان المبا رک کا مہینہ شروع ہوا ہے تب سے گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کا مسئلہ مزید سنگین ہو گیا ہے،انہوں نے کہا کہ کلی کربلا کراس کے قریب علا قے کے لئے لگا یا گیا پریشر ریڈیوسنگ سسٹمز(پی آر ایس) پر عدالتی احکامات کے با وجود بھی حفاظتی جال نہیں لگا یا گیا جس کی وجہ سے علا قے کے گیس کوبعض افراد کی جا نب سے بند کر نے کا اہتمال رہتا ہے اس سلسلے میں علا قہ مکینوں نے جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی کو بھی اپنے تحفظا ت سے آ گا ہ کیا تھا مگر تاحال اس سلسلے میں کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جا سکے ہیں جو ما یوس کن ہے۔انہوں نے ما ہ صیام میں غیر اعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے مسائل کے تدارک اور پی آر ایس پر جا لہ لگا نے کا مطا لبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ما ہ صیام میں روزہ داروں کی مشکلات کے خاتمہ کے لئے گیس کمپنی حکام فوری احکاما ت دے۔


