امید ہے عدالت عظمی پارلیمان کو بکھرنے سے بچائے گی، شیری رحمان
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے،امید ہے کہ عدالت عظمی ہماری پارلیمان کو بکھرنے سے بچائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔شیری رحمان نے کہا کہ ہم الیکشن سے بھاگ نہیں رہے، سب کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں، عدالت عظمی نے سپیکر کی رولنگ پر فوکس رکھا ہوا ہے،امید ہے عدالت عظمی ہماری پارلیمان کو بکھرنے سے بچائے گی۔ قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یقین ہے کہ عدالت عظمی آئین کا سر بلند کرے گی۔
Load/Hide Comments


