حمزہ شہباز کا وزارت اعلیٰ کے لیے 200 ووٹ ہونے کا دعویٰ
لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلی کے لیے حزب اختلاف کے امیدوار حمزہ شہباز کا وزارت اعلی کے لیے 200 ووٹ ہونے کا دعوی کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویزالہی ایوان میں عددی اکثریت دکھادیں ہم قبول کریں گے ، ہمارے پاس وزارت اعلی کے لیے 200 ووٹ تھے ، ہماری اکثریت پر پرویز الہی نے اپنی شکست دیکھ کر6 منٹ میں اجلاس ملتوی کردیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ بدھ کو میدان لگے گا اور وزیراعلی منتخب ہوگا ، پرویز الہی شیشے توڑنے کا الزام لگا کر 40 ممبران کو معطل کرنا چاہتے ہیں ، لیکن اگر اب تماشا لگانے کی کوشش کی توتمام حالات کے ذمہ دار پرویزالہی ہوں گے ، اسپیکرکوڈائریکشن ملنی چاہیے کہ وہ ووٹ ڈالنے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔
Load/Hide Comments


