بلاول بھٹو زرداری کی ایک پریس کانفرنس سے حکومت کی بنیادیں ہل گئی ہیں،شیری رحمان

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور حکومت پر تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر حکومت کا ردعمل ذمہ دارانہ نہیں،بلاول بھٹو زرداری کی ایک پریس کانفرنس سے حکومت کی بنیادیں ہل گئی ہیں، یہ وقت قومی یکجہتی کا ہے، سیاست کا نہیں،وزیر اعظم گالم گلوچ برگیڈ کو کنٹرول کریں۔اپنے بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر حکومت کا ردعمل ذمہ دارانہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور حکومت پر تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے، چیئرمین بلاول بھٹو نے آج بھی حکومت کو قومی یکجہتی کی دعوت دی،بلاول بھٹو زرداری کی ایک پریس کانفرنس سے حکومت کی بنیادیں ہل گئی ہیں،وفاقی حکومت کے ان گنت ترجمان میدان میں آ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم گالم گلوچ برگیڈ کو کنٹرول کریں۔انہوں نے کہا ک حکومت کی نااہلی کی وجہ سے لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں،یہ وقت قومی یکجہتی کا ہے، سیاست کا نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت، وزرا اور لاتعداد ترجمان ہوش کے ناخن لیں،ہم نے سیاست شروع کی تو مانگے تانگے کی سرکار چل نہیں سکے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں