پنجاب اسمبلی کا اجلاس، مریم نواز مقامی ہوٹل پہنچ گئیں

لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کے اعلان کے بعد لاہور کے علاقے گلبرگ کے مقامی ہوٹل پہنچ گئیں۔ مریم نواز وزیر اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کے لیے ہوٹل پہنچی ہیں۔ مریم نواز شریف وزیراعلی پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز اور ان کے حامی ارکان کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں