گوادر بندرگاہ کی تعمیر کے دوران جاں بحق چینی شہریوں کی 18ویں برسی

گوادر (انتخاب نیوز) گوادر بندرگاہ کی تعمیر کے دوران جاں بحق ہونیوالے چینی شہریوں کی 18ویں برسی منائی گئی ،چینی حکام نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہم وطنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر پورٹ نے گوادر میں مسلح حملے میں اپنی جانیں گنوانے والے چینی شہریوں کی 18ویں برسی منائی۔ گوادر میں کام کرنے والے چینی حکام نے گوادر بندرگاہ کی تعمیر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہم وطنوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈپٹی جنرل منیجر گوادر فری زون کمپنی جیا یونگ ہوئی نے چیف سیکورٹی آفیسر سو شاولنگ، منیجر ایڈمنسٹریشن زو یوڈونگ اور سی او پی ایچ سی اور سی بی سی کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ گوادر پورٹ کی تعمیر کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اپنے بہادر ہم وطنوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار کا دورہ کیا۔ گوادر پرو کے مطابق سی او پی ایچ سی کے چیئرمین نے اپنے ٹویٹ میں گوادر پورٹ کے چینی شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ چینی قونصل جنرل کراچی لی بیجیان نے اپنے ٹویٹر اکا¶نٹ پر چینی صدر شی کے ریمارکس کو اپ لوڈ کیا جس میں بعد میں کہا گیا کہ جن لوگوں نے ملک، چینی عوام اور امن کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ہم ان کی قربانیوں اور شراکت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، چاہے وقت کتنا ہی بدل جائے۔ 5 اپریل 2004 کو جب ایک وین 12 چینی انجینئرز اور 2 پاکستانی کارکنوں کو لے کر میرین ڈرائیو سے گزر رہی تھی تو اس پر مسلح حملہ ہوا جس کے نتیجے میں تین چینی شہری ہلاک اور نو زخمی ہوئے۔ چینی شہریوں کو گوادر خراج عقیدت چنگ منگ فیسٹیول کا ایک حصہ ہے، چینیوں کے لیے اپنے آبا¶ اجداد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک روایتی موقع، ملک اور بیرون ملک مقیم لوگ اپنے خاندانی آبا¶ اجداد کے ساتھ ساتھ دیگر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران چین بھر میں افسران اور سپاہیوں نے مختلف قبرستانوں میں خراج عقیدت پیش کیا، انقلابی یادگاروں کا دورہ کیا اور اپنی جدوجہد جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں