قوم کو آئین کی فتح مبارک ہو ، آصف زرداری
اسلام آباد(انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قوم کو آئین کی فتح مبارک ہو۔ اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن ہر شہر ہر گاو¿ں میں جشن منائیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ آئین ہی مقدس ہے، آئین ہی سپریم ہے، ان شاءاللہ جمہوریت مضبوط اور مستحکم ہوگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے بھی قوم کو مباکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو نے جمہوریت کو بہترین انتقام قرار دیتے ہوئے جئے بھٹو اور جئے عوام کا نعرہ بھی لگایا۔ بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔
Load/Hide Comments


