عمران خان سےپھرکہا ہےکہ استعفیٰ ہی آخری آپشن ہے،شیخ رشید
اسلام آباد :وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غيرملکی قوتیں پاکستان ميں اپنی طاقت مسلط کرناچاہتی ہيں اور وزیراعظم عمران خان سے پھر کہہ رہا ہوں کہ آخری آپشن استعفیٰ ہی ہيں۔
جمعہ کو اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئیشيخ رشيد نے کہا کہ بڑی طاقتيں اس طرح عدم اعتماد کرتی ہيں ا ورايسے ہی بندے خريدتی ہيں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق انھوں نے کہا کہ اس فيصلے سے قوم ميں مايوسی کی لہر دوڑی ہے تاہم حکومت ہتھيار نہيں پھينک رہی ہے۔
شیخ رشید نیمزید کہا کہ عمران خان سے پھر کہہ رہا ہوں کہ آخری آپشن استعفیٰ ہی ہيں،گھڑی دو گھڑی کی جيت يا ہار کا مسئلہ نہيں ہے،تین ماہ قبل ہی کہہ دیا تھا کہ استعفیٰ دے دیں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ اس وقت تمام طاقتيں اور ہر کوئی بینقاب ہوچکاہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ان چوروں کے ساتھ ملک نہيں چل سکتا، چور ڈاکو،لٹيروں کیخلاف آخری بال تک لڑيں گے۔


