سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کسی سرپرائز کی گنجائش نہیں، سر دار اختر مینگل
اسلام آباد:بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سر دار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کسی سرپرائز کی گنجائش نہیں ہے اور ووٹنگ میں پتا چل جائے گا کہ کس کے پاس کتنے نمبر ہیں۔قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی وہ کرتے آئے ہیں مزید خلاف ورزی کریں گے تو آرٹیکل چھ کے زمرے میں آجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پہلے بھی جو سرپرائز دئیے ہیں اس کے منفی اثرات ہوئے،کوئی بھی سرپرائز ان کے سیاسی کفن میں آخری کیل ہوگا۔
Load/Hide Comments


