ووٹنگ کرالو بزدلو، مریم نواز کا ٹوئٹر پر پیغام

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی کے جاری اجلاس کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’ووٹنگ کرالو بزدلو۔‘ مریم نواز نے کہا کہ حواس باختہ شخص کو ملک تباہ کرنیکی اجازت نہیں دی جاسکتی، ان کے ساتھ وزیر اعظم یاسابق وزیراعظم جیسا سلوک نہیں ہوناچاہیے، عمران خان کے ساتھ نفسیاتی مریض جیسا سلوک کرناچاہیے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے اپنی عزت بچانے کیلئے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے تاہم اب تک ووٹنگ کا مرحلہ شروع نہیں ہوسکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں