نوشکی، 50 ہزار کی آبادی میں ایک یوٹیلیٹی اسٹور، عوام ریلیف سے محروم
نوشکی (انتخاب نیوز) احمدوال ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے اپنا پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت یونین کونسل احمدوال کے تقریبا پچاس ہزار آبادی کے لیے ایک یوٹیلیٹی اسٹور ہے ۔ جو کہ پورے یونین کونسل کے غریب عوام کے لیے ریلیف حاصل کرنے کا ایک ہی ذرائعہ ہے لیکن شند میں آیا ہے کہ احمدوال یوٹیلیٹی اسٹور کو بند کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ لہذا ہم ڈسٹرکٹ نوشکی کے یوٹیلیٹی اسٹور انچارج صاحب کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ یونین کونسل احمدوال کے آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ہمیں دو اور یوٹیلیٹی اسٹور سنٹر مہیا کریں۔اگر انھوں نے ہمارے یونین کونسل کے یوٹیلیٹی اسٹور سنٹر کو بند کرنے کی کوشش کی تو ہم اہلیانِ احمدوال کے ساتھ مل کر سخت سے سخت احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ہم لوگ بذریعہ سوشل میڈیا کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھتراں صاحب ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد نعیم کچگی صاحب اور ڈسٹرکٹ نوشکی کے عوامی نمائندوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یونین کونسل احمدوال کے یوٹیلیٹی اسٹور کو بند کرنے کے بجائے ہمارے علاقے کی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے لئے مزید دو یوٹیلیٹی اسٹور سنٹر کھولنے کے احکایات جاری کرتے تاکہ علاقے کے غریب عوام کو ان کے گھروں میں کچھ اشیا پر ریلیف مل سکے۔


