دولت کی بنیاد پر الیکشن لڑنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے نواب زادہ ریاض جان نوشروانی، میر عبدالخالق بلوچ، میر محمد حیات ٹونڈائی، ڈاکٹر حمید عیسیٰ زئی کے اعزاز میں افطار ڈنرکا اہتمام کیا۔اس دوران خاران کے سیاسی صورتحال اور زمینی حقائق کا تفصیلا جائزہ لیا گیا۔سیاست ایک مقدس جدوجہد ھے قوم اور اپنے وطن کے لیئے سیاست میں منفی رجحانات کی حوصلہ شکنی کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔سیاست میں بوٹ کو خریدنا اور اپنی دولت کی بنیاد پر الیکشن لڑنے والے کبھی عوام کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔بلکہ انکا کا مقاصد و مراد یہ ہیے کہ اپنی دولت میں مزید کیسے اضافہ کرے اس وقت حالات کو تقاضا یہی ہے کہ ہم سیاست کی وقارکوبلندکرے اور سیاسی جدوجہد کو اپنی وطن ترقی اور ان کے فرزندوں کی خوشحالی اور ماورا آئین وقانون اقدامات کو روکنے کی لیئے استعمال کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ظاہر خان ساسولی عطااللہ بادینی ،سہیل رحمان اور وحید ساسولی بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں