عمران خان کی حمایت میں کہیں کچھ نہیں لکھا‘فاطمہ بھٹو کی وضاحت

لاہور (انتخاب نیوز) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے میر مرتضی بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے وضاحت دی ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں کوئی مضمون نہیں لکھا۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیراعظم کی حمایت میں مضمون نہیں لکھا اور نہ ہی میں نے کوئی فیس بک پوسٹ شیئر کی ہے۔فاطمہ بھٹو نے کہا کہ جو کوئی بھی اس مسئلے پر بات کرنے کے لیے میرا نام استعمال کر رہا ہے وہ ناقابل یقین حد تک فارغ ہے۔انہوں نے لکھا کہ اور اس شخص کو یہ بھی نہیں پتا کہ میں وزیراعظم عمران خان ان کے مخالفین یا سیاست وغیرہ کے بارے میں کیا سوچ رکھتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں