عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہونے کی وجہ نیازی کا این آر او مانگنا ہے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہونے کی وجہ عمران نیازی کا این آر او مانگنا ہے۔ اپوزیشن سے منت سماجت کی جا رہی ہے کہ ہم اس شرط پر ووٹنگ کرواتے ہیں کہ نئی حکومت اقتدار میں آکر نیازی اور اس کے حواریوں پر کوئی کیس اوپن نہیں کرے گی۔ دوسری شرط ، شہباز کو وزیر اعظم نہ بنایا جائے۔ اپوزیشن کا جواب ہے کہ ہم کوئی نیا کیس نہیں بنائیں گے۔ پہلے سے بنے ہوئے کیسوں پر ادارے کارروائی کرتے ہیں تو ہم مداخلت نہیں کریں گے، اس کی گارنٹی دی جا سکتی ہے اس سے زیادہ نہیں۔ جبکہ آصف علی زرداری اس بات سے متفق نہیں ہیں وہ کہتے ہیں کہ عمران نیازی کے علاوہ باقی سب پر سوچا جا سکتا ہے مگر نیازی کو این آر او نہیں دیا جا سکتا۔ حکومت توہین عدالت قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔ جبکہ جے یو آئی کے اسد محمود نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو واضح کر دیا ہے کہ قربانی کا بکرا بننے کے بجائے آئین اور سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جائے۔ اب این آر او کی منتیں سماجتیں کرنے کا وقت نکل چکا ہے۔ شیخ رشید کے مطابق ملک انتہائی خطر ناک صورتحال سے دو چار ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب پاک آرمی کے بہادر دستے ریڈ زون میں تعینات ہوکر اپنی پوزیشنیں سنبھال رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں