سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 7100 سے تجاوز کرگئی، مراد علی شاہ
کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اب تک 61020 ٹیسٹ ہوئے ہیں اورمریضوں کی تعداد 7102 ہےوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3259 ٹیسٹ کئے تھے، صوبے میں 427 میں سے کراچی میں 376 کیسزآئے ہیں، اب تک 61020 ٹیسٹ ہوئے ہیں اورمریضوں کی تعداد 7102 ہے۔ آج 46 مریض صحتیاب ہوکرگھروں کوچلے گئے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 19 فیصد کے ساتھ 1341 ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کورونا کے باعث 4 مریض انتقال کرگئے، کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد 122 ہوگئی، اس وقت 5639 مریض زیرعلاج ہیں، 4390 مریض اپنے گھروں ، 733 کورونا سینٹرز اور516 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 54 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ان میں 18 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
Load/Hide Comments