الیکشن کمیشن منحرف اراکین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکے، پی ٹی آئی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں منحرف اراکین سے متعلق درخواست دائر کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست اسد محمود ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔ منحرف اراکین کیخلاف درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جلسے میں قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ حکومت کے خلاف غیر ملکی سازش ہوئی ہے۔ درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ بیس سے زائد پی ٹی آئی کے ممبران پارلیمنٹ منحرف ہوئے، منحرف اراکین کی وجہ سے اتحادیوں نے حکومت کا ساتھ چھوڑا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت جانے سے ناقابل تلافی نقصان ہو گا، الیکشن کمیشن ان منحرف اراکین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکے۔
Load/Hide Comments


