اہم شخصیات کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے احکامات نہیں، امیگریشن حکام

کراچی (انتخاب نیوز) اہم شخصیات کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی تردید کردی گئی ۔ امیگریشن حکام کہتے ہیں کہ اہم شخصیات کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے کراچی ائیرپورٹ پر احکامات موصول نہیں ہوئے ، اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)امیگریشن حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ابھی کسی کو روکنے کے کوئی تحریری احکامات نہیں ملے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ سرکاری افسران کو بنا حکومتی این او سی بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کی جانب سے اس حوالے سے ملک کے تمام ائیرپورٹس کو الرٹ کر دیا گیا ، اور اس ضمن میں ہدایت کی گئی ہے کہ بنا این او سی بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے کسی بھی سرکاری افسر کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا جائے جب کہ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، پولیس اہلکاروں اور افسران کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں