پاکستان کی سیاسی صورتحال کا تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا، افغان حکومت

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹنے اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر افغان حکومت کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق امارت اسلامی افغانستان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا ہے کہ افغان حکومت دونوں ممالک کے درمیان اچھے اقتصادی اور سیاسی تعلقات کی خواہاں ہے۔ انعام اللہ سمنگانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں