جہانگیر ترین 16 اپریل کو پاکستان واپس پہنچیں گے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین 16 اپریل کو لندن سے لاہور واپس پہنچیں گے۔رہنما ترین گروپ عون چوہدری نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے جہانگیر ترین کو سفر کی اجازت دے دی ہے اور 15 اپریل کی لندن سے لاہور کی ٹکٹ بک کر والی ہے۔عون چوہدری نے کہا کہ گروپ کے تمام ارکان جہانگیر ترین کا ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں