ملکی سالمیت، قومی غیرت کیلئے ایسی ہزاروں نشستیں قربان، فرخ حبیب

فرخ حبیب نے بھی قومی اسمبلی کی رکنیت سے بطور احتجاج استعفیٰ دیدیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے استعفے کا عکس شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ امپوٹڈ حکومت نامنظور، میں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ قومی اسمبلی کی نشست عمران خان کی امانت ہے جو فیصل آباد کے میرے حلقہ کے لوگوں نے 2018ء میں میرے سپرد کی تھی۔فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت،خود مختاری اور قومی غیرت کے لیے ایسی ہزاروں نشستیں قربان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں