دالبندین، دو مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق
دالبندین (انتخاب نیوز) دو مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ پر واقع پدگ کے مقام پر تیز رفتار پک اپ گاڑی نے موٹر سائیکل افراد کو ٹکر مار دی جس کے سبب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد محمد نوید ولد خیر جان قوم ساسولی سکنہ پدگ اور محمد طاہر خلجی سکنہ کوئیٹہ شدید زخمی ہو گئے جنھیں قریبی ہسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے دوسرے واقعے میں چاغی بازار میں زمباد پک اپ گاڑی نے 7 سالہ بچے جانخان کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر چل بسے ۔ مذید تفتیش لیویز انتظامیہ کررہی ہے ۔
Load/Hide Comments


