شہباز شریف بیرونی طاقتوں کے ایماءپر وزیراعظم بن رہے ہیں، فواد چودہری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے شہباز شریف پر سیکورٹی رسک ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی طاقتوں کی ایماءپر وزیراعظم بن رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے اسمبلی سے استعفیٰ دیدیا ہے، اللہ کا شکر ہے ہم اس عمل کا حصہ نہیں بنے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان جلد دوبارہ ملک کے وزیر اعظم ہوں گے، صدر صاحب استعفیٰ نہیں دے رہے۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ آج ہمیں واپس غلامی میں دھکیلا گیا ہے، کل رات دیکھا لوگ باہر نکلے، یہ حکومت کمزور ترین ہوگی۔ حماد اظہر نے کہا کہ جس دن نئے انتخابات ہوئے ان سب کی ضمانت ضبط ہو جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں