ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر راکٹ حملہ، 3 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (انتخاب نیوز) پولیس کے مطابق کلاچی میں پولیس موبائل پر حملہ راکٹ حملہ کیا اور ڈی ایس پی کلاچی کی وین کو چوک یادگار کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے میں 3 جوان جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں ڈی ایس پی فضل سبحان بھی زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں