لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے مختلف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔مسلم لیگ ن کے نامزد وزیراعلیٰ حمزہ شہباز اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کا انتخاب نہ کرانے پر لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

اسپیکر کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت اسمبلی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی ماسوائے کسی آئینی مسئلے کے۔حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو کہا گیاکہ اسمبلی کے معاملات میں مداخلت نہ کریں لیکن عدالت نے حل نکالا، قومی اسمبلی میں پینل آف چیئرمین میں تیسرے نمبرپرایازصادق سے اجلاس کرایا گیا۔

اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ یہ معاملہ نہ دیکھتی تواسلام آبادکی صورت حال کچھ اور ہوتی، پنجاب میں اسپیکر اس میں خود امیدوار ہیں اس لیے ڈپٹی اسپیکر اب ان کے اختیارات استعمال کرےگا۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ آپ کسی نتیجے پر پہنچیں یا نہ پہنچیں، قانون اپنے نتیجے پر پہنچےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں