فوج اور اداروں کیخلاف مہم ناقابل برداشت ہے، شہباز شریف
اسلام آباد (انتخاب نیوز) شہباز شریف نے کہا ہے کہ فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم ناقابل برداشت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق حکومت نے ملک کے وسائل کا ناجائز استعمال کیا، قانون اور ادارے اپنا راستہ خود لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کرینگے، مجھے کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، سب کچھ ریکارڈ میں موجود ہے، انتخابی اصلاحات ترجیج ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم ناقابل برداشت ہے۔
Load/Hide Comments


