ڈیرہ مراد جمالی، مشتبہ افراد نے گیس لائن کو اڑا دیا، مرمت کا کام جاری
ڈیرہ مراد جمالی (انتخاب نیوز ) نامعلوم مشتبہ افراد کی جانب سے گیس لائن کو اڑانے کی کوشش کی گئی۔ڈیرہ مراد جمالی میں فاروق ناکہ کے قریب گیس پائپ لائن پر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں گیس پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پائپ لائن کی مرمت شروع کردی گئی۔
Load/Hide Comments


