اسرائیل کی الفصل العنصری دیوارکے نئے حصے کی تعمیر کی منظوری
مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی قابض حکام نے الفصل العنصری دیوار کے ایک نئے حصے کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے دیوار کے 40 کلومیٹر طویل حصے کو دوبارہ تعمیر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ سالم کے علاقے سے مغربی کنارے میں واقع طولکرم کے قریبی علاقے بات حیفر تک کنکریٹ کی دیوار تعمیر کی جائے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیرِ دفاع بینی گینٹز کی پیش کردہ تجویز پر اسرائیلی کابینہ نے متفقہ طور پر دیوار کی تعمیر کے لیے 360 ملین اسرائیلی شیکل منظور کیے۔9 میٹر اونچی دیوار کنکریٹ سے بنی اور حفاظتی آلات سے لیس ہو گی۔تعمیر کا آغاز چند ہفتوں میں متوقع ہے۔
Load/Hide Comments


