مجھے نہ کبھی کوئی ہار دیا گیا نہ ہی میں نے اسے فروخت کیا ہے،زلفی بخاری
اسلام آباد:سابق وزیر و پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری نے توشہ خانہ سے قیمتی ہار بیچنے سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
زلفی بخاری نے ٹوئٹ میں ہار بیچنے والی خبروں کو کھلا جھوٹ قرار دیا، انہوں نے لکھا کہ مجھے نہ کبھی کوئی ہار دیا گیا اور نہ ہی میں نے اسے فروخت کیا ہے۔
انہوں نے ایسی خبر چلانے والے میڈیا ہاؤس کا نام لے کر سرزنش کی اور لکھا کہ کہ بی گریڈ میڈیا ہاؤس کی طرف سے سابق وزیر اعظم کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
واضح رہے میڈیا پر سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے بیرون ملک سے تحفے میں ملنے والا قیمتی ہار زلفی بخاری کی مدد سے فروخت کیا۔
Load/Hide Comments


